حضرت محمد صاحب دنیا کی نامور ہستیوں میں سے ہیں۔ جس طرح ہندوستان کو مہاتمابدُھ کے وجود پر۔ ایران زرتشت اور چین کنفوشیس کے وجود پر اوربنی اسرائيل کو حضرت موسیٰ کے وجود پر بجا فخر ہے۔ اُسی طرح سر زمین عرب کو حضرت محمد کے وجود پر فخر ہے۔آپ کی ذات سے جو فیوض اہل عرب کو پہنچے وہ تاریخ کے ورقوں پر آبِ زر سے لکھے ہوئے ہیں ۔ آپ نے عرب کے مختلف قبیلوں کو جو ایک دوسرے سے برسرِ پیکار رہتے تھے۔ ایک جماعت میں منظم کردیا۔ اور دشتِ عرب میں ایک ایسے مذہب کی بنا ڈالی جس نے عرب میں شرک اور کفر کا خاتمہ کردیا اور اب دورِ حاضرہ میں مختلف ممالک میں پھیل گیا ہے۔ اس مذہب کے پیروؤں کی تعداد کروڑوں پر مشتمل ہے۔ پس ہر شخص کا فرض ہے اس نامور ہستی کے سوانح حیات سے واقف ہو باقی پڑھیں
تفہیم القرآن جیسے کہ نام ہی سے ظاہر ہے کہ اس حصہ میں ہم نے قرآن شریف کی صحیح تاریخ اورتعلیم کو آپ کے سامنے رکھاہے۔ اِس میں آپ اُن علماء کرام کی کتب سے فیض یاب ہونگے جنہوں نے اپنی علمی صلاحیتوں سے یہ ثابت کیاہےکہ قرآن شریف کی وہ تاریخ جواہلِ اسلام بیان کرتے ہیں کہاں تک پایہِ اعتبار کے قابل ہے اوردنیائے اسلام جویہ دعویٰ کرتی ہے کہ قرآن شریف لوحِ محفوظ پر ہے اوریہ معجزہ ہے یا اِس کی تعلیم عالمگیر ہے ،کہاں تک اورکن معنوں میں سچ ہے۔ درجِ ذیل جوکتُب ہیں اُن کو پڑھنے کے بعدہماری یہ دعا ہے کہ پروردگار اس کوواقع صحیح معنوں میں تفہیم القرآن بنادے باقی پڑھیں