سارے مسیحیوں کا اعتقاد یہ ہے کہ خداوند یسوع مسیح صلیب پر کھینچا گیا مر گیا اور دفن ہوا اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اٹھا آخری حصہ اس عقیدہ کا ایسا ہی اعتبار کے لائق ہے جیسا پہلا حصہ یعنی مسیح کا مردوں میں سے جی اٹھنا ایسا ہی پختہ دلیلوں سے ثابت کیا ہوا ہے ۔
باقی پڑھیں
یہ ایک مشہور نبوت توریت میں سے ہے جس کو بعض محمدی پڑھنے والے مقدس کلام کے اپنے نبی یعنی محمد صاحب کے حق میں گماں کرتے ہیں ان کا خیال ہے کہ حضرت موسیٰ اس مقام میں بنی اسرائیل کوفرماتےہیں کہ خداوند تیرا خدا تیر ے لیے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے۔
باقی پڑھیں
’’ مشرکوں کو جہاں پاؤ مار و جب تک کہ وہ توبہ کریں اور نماز پڑھیں اور زکوۃ دیں‘‘ (سورۃ تو بہ فاذالنسلخ وغیرہ) ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن میں چار قسم کا جہاد قرآنی ہے (۱)دفعیہ(۲)انتقام (۳)انتظام ترقی سلطنت (۴) جبراً ایمان لانے کے لیے ۔
باقی پڑھیں
چند روز ہوئے کہ میں بازار میں متصل (قریب)منڈی وعظ کررہا تھا اتفاقاً مولوی محمود شاہ صاحب جو ہزارہ والے کے نام سے مشہور ہیں وہاں آنکلے اور انہوں نے یہ سوال کیا کہ کیا توریت میں کہیں لکھا ہے کہ خدا پاک ہے؟
باقی پڑھیں
عام آئینہ ہمارے عیب دیکھانے کے لحاظ سے نہایت مفید ہے لیکن عیب دیکھانے کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتا یعنی عیب کی اصلاح نہیں بتلا سکتا اور برخلاف اس کے کلام الہٰی ہمارے گناہ دیکھاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کی اصلاح کی تدبیر بھی بتاتا ہے ۔
باقی پڑھیں
ہر ایک اِنسان مَتلاشی حق کو سب سے مقدم یہ بات ہے کہ وہ تعصب کی زنجیروں کو جس میں وہ سراسر جکڑا ہوا ہے۔ دور پھینک دے اور اپنے دل کو لوح سادہ کی طرح پاک صاف کر کے صداقت کے زریں حروف سے مضمون نگاری کرے وہ شخص راستی کے منزل مقصود پر ہر گز نہیں پہنچ سکتا۔
باقی پڑھیں
انجیل میں ہم پڑھتے ہیں کہ خداوند صعود کے بعد خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھا اب ہم یہ دریافت کریں گے کہ اس کا کیا مطلب ہوا ؟اتنا تو ظاہر ہے کہ یہ کلام مجازی ہے کیونکہ خدا جسم سے پاک ہے ہاتھ پیر نہیں رکھتا اور ’’دہنے ہاتھ پر بیٹھنے ‘‘سے یہ مراد ہے کہ وہ خدا کے ساتھ جلال و حکومت میں شریک ہے ۔
باقی پڑھیں
جس طرح تعلیم کی خوبی اور صداقت تعلیم دینے والے کی رسالت پر دلالت نہیں کرتی اس طرح تعلیم دہندہ کی پاک اور بے عیب زندگی اس بات کی تصدیق کے لیے کافی نہیں ہو سکتی پہلے تو اس لیے کہ کسی بشر کی زندگی بالکل پاک اور بے عیب ثابت ہونی میری دانست میں محال اور ناممکن ہے ۔
باقی پڑھیں
جب ہم کسی دوسرے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بے رحمی حسد یا بدگوئی کرکے تو ہماری نیت خراب ہے اس مقام میں یہ یادر کھنا چاہیے کہ ہر ایک تکلیف دینے کی نیت میں وہی نہیں پائی جاتی تکلیف دینی عدالت یا نیکی کی راہ سے بھی ممکن ہے ۔جب حاکم مجر م کو سزا دیتا ہے تب وہ عدالت کی راہ سے دیتا ہے ۔
باقی پڑھیں
یہ امر مسلم الثبوت ہے کہ ہم خدا کی طاقت کا ظہور اوپر آسمان پر اور نیچے زمین پر کماحقہ(بخوبی ،جیسا اس کا حق ہے ) دیکھتے ہیں ۔تمام مخلوقات کی پیدائش بڑھتی اور موت میں اس طاقت کا ظہور اظہر من الشمس (روز روشن کی طرح عیاں)ہے لیکن خدا اپنی طاقت کو بے وسیلہ بلاوساطت ظاہر نہیں کرتا بلکہ باوسیلہ اور بوساطت ۔یہ وسیلہ یہ وساطت انتظام موجودات ہیں ۔قوانین فطرتی ہیں لاقرآن نیچر ہیں ۔
باقی پڑھیں