![]() |
The Divine Thought
By
One Disciple
ایک شاگرد
Published in Nur-i-Afshan January 19, 1890
نور افشاں مطبوعہ۹جنوری۱۸۹۰ء
’’میں نے چاہا لیکن تم نے نہ چاہا ‘‘ خدا انسان کا جب کہ وہ یرشلیم پر رویا اس قدرغمگین قول تھا ۔ وہ یروشلیم کو محفوط رکھنے اور بچانے کے لئے خواہش مند ،مشتاق ،تیار اور قابل تھا لیکن اُس نے حفاظت اور مخلصی کو نا منظور کیا ۔ کیا اور کوئی بات اس سے زیادہ دلسوز (رلانے والا)اور در دانگیز ہوسکتی ہے ؟ الٰہی طبعیت مدد کرنے ، تسلی دینے اور خبر لینے کی خواہش کرتی اور انسانی طبعیت ان سب پیش کردہ برکات کورد کرتی ہے! تو بھی آ ج کے دن ہم اپنے آس پا س ایسی ہی بات واقع ہوتی دیکھتے ہیں ۔ تمہاری اور میر ی اور ہر کسی کی روحانی اقبالمندی (خوش نصیبی)کے لئے الٰہی خواہش آج کے دن اُس قدر بڑی اور ظاہر ہے جیسی کہ اٹھارہ سو بر س گزرے یروشلیم کے زمانہ میں تھی ۔ اس سلطنت عظیم کی تمام قوموں کے لئے الٰہی طبعیت فکر مند انہ خواہش کر رہی ہے تاہم اُس کی خواہشوں کی کیسی مخالفت اور تر وید کی جاتی ہے ۔ جب وہ اس تباہ حال اور بد نصیب ہندوستان پر نظر ڈالتا ہے تو اُس کا دل ہر روز کس قدر غمگین ہوتا ہے ہم اس قسم کے سوال اکثر سنتے ہیں کہ پس خدا کیوں انسان پر زبر دستی نہیں کرتا کہ وہ اُس کی بات کو قبول کر لیں ؟ کیوں وہ اپنی قدرت مطلق کوکام میں نہیں لاتا کہ لوگ مجبور ہوکر اُس کی فرمانبرداری کریں ؟ کیایہ بات روز روشن کی مانند ظاہر نہیں ہے کہ خدا کو انسان کا بخوشی و خود اختیار ی قبول کرنا چاہئے تاکہ ایسی قبولیت سے وہ خوش ہو؟ محبت و فرمانبرداری بالجبر محبت و فرمانبرداری بالکل نہیں ہے ۔ ضرور ہے کہ انسانی دل خود بخود الٰہی دل کی خواہش کےفرمانبردار ہو نے کو پسند کرے۔ انسان کو واجب ہے کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے خدا کو قبول کرے اور اُس کے ساتھ رفاقت رکھے ۔ خدا انسان کی مرضی کی آزادی کو نہ صرف انسان کی خاطر لیکن اپنی خاطر بھی معزز سمجھتا ہے ۔ انسان کو یہ خیال کرنا لازم نہیں کہ قادر مطلق خداوند اپنی طاقت و قدرت کو لازم نہیں کہ قادرمطلق خداوند اپنی طاقت و قدرت کو جابر انہ کام میں لاتا اور صرف زبر دستی سے تما م مخالفت کو پامال کرتا ہے ۔ انسان خدا کے حضور ’’نہیں ‘‘کہنے کے لئے اُسی قدر آزاد جس قدر اپنے ہم جنس کے لئے اور ضرور وہ خدا کے حضور ’’ ہاں ‘‘ اُس قدر ر غبت وآزاد پسند یدگی (آزاد مرضی)کہہ سکتا ہے ۔ جس قدر وہ اپنے ہمسایہ کے سامنے کہہ سکے ۔صرف ایسے ہی جواب کو خدا قبول کر ے گا ۔ پس جب ایسا جواب موجود نہیں ہو تو خدا کا دل اُس کے لئے کرے گا ۔ پس جب ایساجو اب موجو د نہیں ہو تو خدا کا دل اُس کے لئے کیسا اینٹھتا (اکڑنا) ہے ! جب خدا انسان کو زندگی کی شاہر اہ میں ٹھوکر میں کہا تا مغموم (غمگین)و مجروح (شکست خورہ)اور ایک ہادی (راہنما)و مد د گا ر محتاج دیکھتا ہے۔وہ فرماتا ہے کہ میں نے کتنی بار تیری راہنمائی اور امداد کرنا چاہا لیکن تو نے مجھے کرنے کی اجازت نہ دی ۔ جب وہ آدمی کو گناہ اورخرابی میں غرق ہوتا دیکھتا ہے ۔ وہ فرماتا ہے کہ میں کتنی بار تجھے بچانے کی درخواست کی لیکن تو نے نہ چاہا ۔ افسوس کہ الہیٰ فکر مند ی کے جواب میں انسانی جواب ایسا نا سپاس (شکرگزار نہ ہونا)اور خراب قسم کا ہو! آؤ ہم سب اس پر غور کریں کہ الٰہی دل فوراً وہ جواب پائے جس کی وہ خواہش کرتا ہے اور آؤ ہم محفوظ رہنے نجات پانے اور ابدی مبارک کے لئے اپنے کواس کے ہاتھ میں سپر د کریں ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم غم کے ساتھ یہ کلمہ اپنی نسبت سنیں جیسا یسوع نے کہا جب کہ وہ یر وشلیم پر غم کھاتا اور روتا تھا۔ ’’اے یروشلیم یروشلیم تو جو نبیوں کو مارڈالتا اور اُنہیں جو تیرے پاس بھیجے گئے سنگسار کرتا ہے ۔میں نے کتنی بار چاہا تیرے لڑکوں کو جمع کروں جس طرح کہ مر غی اپنے بچوں کو پروں تلے اکھٹا کرتی ہے ۔ پر تم نے نہ چاہا‘‘۔

x8casino is a new one for me, but so far so good. Seems like a decent place to try your luck. Check it out at x8casino.
Just figured out the kj777login, pretty straightforward. Now let’s see if I can win something! Get logged in at kj777login.
N777login giving me some good vibes today! Logged in and ready to roll! Join the fun at n777login.
Finding a spot I could actually rely on felt impossible until I gave this platform a chance. The mobile version works perfectly even on slower connections and I love how quickly they sort out any tiny issues. It is a breath of fresh air to enjoy a smooth gaming session without constant interruptions or unclear policies. bdcbajji
Love the graphics and the overall vibe of the platform. Had a great winning streak on phjiligo88 last night!
I was worried about the login process but it was seamless. No lag and everything worked perfectly on my mobile browser. Glad I found arena39login.
Finally found a site that doesn’t lag during the big draws. The interface is clean and the payouts are fast. Definitely my new go-to spot, bdtoto20 is the real deal.